ETV Bharat / state

نجی لیب میں کورونا جانچ کی فیس 22 سو روپے طئے کی گئی ہے: راجیش ٹوپے

مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفکشن کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت نجی لیبارٹری کورونا ٹیسٹنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ 22 سو روپےروپے وصول کرسکتی ہیں۔

rajesh tope
rajesh tope
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:44 PM IST

میں اس سے قبل بھی کورونا ٹیسٹ کی فیس 22 سو روپے ہی تھی لیکن مختلف ٹیکس لاگو ہونے کی وجہ سے نجی لیبارٹری میں فیس زیادہ لی جاتی تھی لیکن اب حکومت نے اس ٹیسٹ کے لیے 22 سو روپے سے زائد نہ لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسی طرح اگر کسی شخص کے گھر سے خون اور سوئب کے نمونے لئے جائیں تو اس میں مزید چار سو روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 28 سو روپیے فیس لینا طئے کیا گیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ریاستی حکومت کے اس نئے حکم نامے کی وجہ سے کورونا کے نام پر جاری لوٹ مار پر لگام لگے گی اور عام آدمی کو کافی حد تک راحت ملنے کی امید ہے اس طرح کی معلومات وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے۔

اسٹیٹ ہیلتھ گارنٹی سروسز سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سدھاکر شندے کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کمیٹی کو ایک ہفتہ کی مدت دی گئی تھی۔

وزیر صحت نے بتایا کہ کمیٹی نے مقررہ وقت کے اندر اپنی رپورٹ پیش کی ہے اور عام لوگوں کو راحت ملی ہے۔ نجی لیب اور ریاستی حکومت کے ذریعے قائم کردہ کمیٹی مابین تبادلہ خیال ہوا۔

میٹنگ میں نجی لیب والوں نے کورونا ٹیسٹ کی لاگت کو کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی اس وقت ریاست میں 44 سرکاری اور 36 نجی لیبارٹریز ہیں جن میں آر ٹی پی سی آر کی جانچ کی سہولیات ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا ٹیسٹ سرکاری لیبارٹری میں بلا معاوضہ کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر صحت نے بتایا کہ کمیٹی نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے اور ان کی سفارشات کے مطابق شرح طے کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.