علی باغ میں رہائش پذیر ایک 32 سالہ حاملہ خاتون کو ڈاکٹر وازے نرسنگ ہوم میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ یہ خاتون ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہے اور زیر علاج تھی نیز اس خاتون کے نو ماہ مکمل نہیں ہوئے تھے۔ اس دوران ان کی زچگی ہو گئی۔
نوزائیدہ بچہ کے دل کی دھڑکن کم ہو رہی تھی تو ڈاکٹر وازے نے فوری طور پر سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت بچوں کے ڈاکٹر راجندر چندورکر نے بھی بچے کی حفاظت پر زور دیا۔
ڈاکٹر وازے نے خاتون کی آپریشن کے ذریعے زچگی کروائی۔ بچے کے باہر آنے کے بعد وہ رو پڑی لیکن تھوڑی ہی دیر میں بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔
اس وقت ڈاکٹر چندورکر نے بچہ کو فوری طور پر این آئی سی یو میں داخل کرنے کو کہا۔
لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے سڑک پر ایک بھی رکشا نہیں تھی جس کی وجہ سے بچہ کی خالہ نے ڈاکٹر چندورکر سے کہا کہ وہ ان کی موٹر سائیکل کے ذریعے بچہ کو اسپتال لے جائیں گے جس کے بعد انہوں نے موٹر سائیکل کے ذریعے بچہ کو آنندی اسپتال پہنچایا۔
اسپتال میں بچہ کو آکسیجن لگایا گیا جس کے بعد بچے کی حالت مستحکم ہے۔ بچہ کے ٹھیک ہونے پر والدہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ دیگر لوگوں نے بھی ڈاکٹرز کی اس خدمات کی ستائش کی۔