ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ملازمین کا کھاتہ سرکاری بینک میں منتقل کرنے کا فیصلہ

تھانے میونسپل کارپوریشن نے ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ نجی بینک سے سرکاری بینک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 5:14 PM IST

نریش مسکے
نریش مسکے

تھانے کے میئر نریش مسکے نے کہا کہ 'ہمارے پاس ملازمین کی تنخواہ اور ٹیکس سے متعلق کئی کھاتے ہیں۔ یہ سب عوام کا پیسہ ہے اور ہم نے ہدایت دی ہے کہ یہ کھاتے نجی بینک کے بجائے سرکاری بینک میں رکھے جائیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اسٹیٹ ہوم ڈپارٹمنٹ کے حکم پر عمل کیا ہے اور اگر ان بینکوں میں سے ایک بینک ایکسس ہے تو یہ محض اتفاق ہے۔'

جب ان سے سوال کیا گیا کہ شیوسینا کی رہنما پرینکا چترویدی اور سابق ریاستی وزیر اعلیٰ امرتا فڑنویس کے درمیان لفظی بحث و تکرار کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ 'یہ دانستہ طور پر کیا گیا فیصلہ نہیں ہے اور اگر نجی بینک، ایکسس ہے تو یہ محض ایک اتفاق ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.