ETV Bharat / state

مہاراشٹر کی سیاست میں راج ٹھاکرے! - مہاراشٹر نونرمان سینا

' لاؤ رے تو ویڈیو' یہ وہ لائن ہے، جس نے مہاراشٹر کی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں راج ٹھاکرے!
author img

By

Published : Apr 25, 2019, 12:12 AM IST

Updated : Apr 25, 2019, 5:24 PM IST

مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) جو حاشیے پر چلی گئی تھی، جس کا دور دور تک کوئی وجود نظر نہیں آرہا تھا۔ اچانک ریاست کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

راج ٹھاکرے، آج ریاست میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور ان کے پاور پوائنٹ جلسے میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

مہاراشٹر کی سیاست میں راج ٹھاکرے!

راج ٹھاکرے جلسے کے دوران وزیراعظم مودی کے اقتدار سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد کے ویڈیو کا موازنہ کرتے ہیں۔ راج ٹھاکرے مراٹھی میں ویڈیو لگانے کے لیے کہتے ہیں ' لاؤ رے تو ویڈیو'

اور پھر 'مودی اور شاہ' کی جوڑی پر نہ صرف سخت نکتہ چینی کرتے ہیں بلکہ عوام سے اس جوڑی کو اقتدار سے دور رکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔

راج ٹھاکرے کے اس انوکھے انداز کو ریاست میں نہ صرف مقبولیت حاصل ہورہی ہے بلکہ یہ خاص طور سے بی جے پی کے لیے درد سر بن گیا ہے چونکہ اس لائن کے ذریعے اب لوگ سوشل میڈیا پر مختلف لطیفے بھی شیئر کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ راج ٹھاکرے نے اس بار کے عام انتخابات میں اپنا ایک بھی امیدوار کسی بھی سیٹ سے نہیں اتارا ہے اور نہ ہی وہ کسی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

مگر جس طرح سے وہ 'مودی ۔ شاہ' کی جوڑی کی پول کھول رہے ہیں، اس سے بی جے پی میں سخت بے چینی نظر آ رہی ہے اور آئندہ جلسوں میں راج ٹھاکرے کس طرح کے ویڈیو پیش کریں گے، اس پر بھی سب کی نظر ہے۔

کیا راج ٹھاکرے کا یہ انتخابی جلسہ ملک میں ایک نئی روایت قائم کرے گا یا پھر اس سے پہلے بھی اس طرح سے حکومتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس پر بھی ایک بحث چھڑ گئی ہے۔

مگر راج ٹھاکرے کے یہ جلسے ووٹرز پر کتنے اثر انداز ہوں گے، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا؟

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 25, 2019, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.