اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں 24 اپریل کو ایک جلسہ منعقد ہوگا اس جلسہ میں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ خطاب کریں گے۔ اس جلسہ میں مراٹھواڑہ کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیداران بھارت راشٹر سمیتی (BRS) پارٹی میں شامل ہوں گے۔ پارٹی کے عہدیداران نے شہر کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور چوبیس اپریل کو ہونے والے بی آر ایس کے جلسے کے لئے شہر کے عام خاص کا انتخاب کیا۔ یہ اطلاع بی آر ایس کے لیڈران اور ذمہ داران نے شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد پریس کانفرنس میں دی۔ اس پریس کانفرنس میں بی آر ایس کے لیڈران و کارکنان نے مہاراشٹر میں پارٹی کو کس طرح مضبوط کیا جائے اس پر بھی غور و خوص کیا۔ اورنگ آباد میں ہونے والے بی آر ایس کے اجلاس میں ودربھ کے ساتھ مراٹھواڑہ کے بیڑ، پربھنی، ناندیڑ ، اورنگ آباد اضلاع کے کئی لیڈران اور کارکنان بی آرایس میں شامل ہو رہے ہیں۔
سابق ایم ایل اے ہرش ور دھن جادھو، این سی پی کے علاقائی نائب صدر قدیر مولانا، این سی پی کے ضلع ور کنگ صدر ابھے پاٹل چیچگاؤں نے گزشتہ دنوں حیدرآباد میں کے سی آر کی رہائش گاہ پر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد ہی ہرش وردھن جادھو نے کے سی آر کو اورنگ آباد میں میٹنگ منعقد کرنے پر بھی زور دیا تھا جس کے بعد کے سی آر کو 24 اپریل کو اجلاس منعقد کرنے کی اجازت مل گئی۔ بی آر ایس کے ایم ایل اے جیون ریڈی اور ان کے ساتھیوں نے اورنگ آبادہ کا دورہ کیا لوگوں سے ملاقات کی اور سابق ایم ایل اے ہرش وردھن جادھو کے ساتھ ایلورہ میں ھشنیشور کا بھی دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : Congress Protest Against BJP اورنگ آباد میں کانگریس کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج