ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مقامی سطح پر آل مالیگاؤں ہائی اسکول کے درمیان تعلیمی، دینی، ثقافتی اور کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ایس آئی او (اسٹوڈنس اسلامک آرگنائزیشن) مالیگاؤں کی جانب سے 14 اور 15 دسمبر 2019 کو مالیگاؤں ہائی اسکول میں 'ٹیلینٹ فیسٹیول' کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات بروز سنیچر 28 دسمبر 2019 کو رات 8 بجے حج ٹریننگ سینٹر ہال اسکول نمبر ایک میں منعقد کی گئی۔
تقریب تقسیم انعامات کی صدارت امیر جماعت اسلامی عبدالعظیم فلاحی نے کی اور طلبا سے خطاب بھی کیا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر روزنامہ مدیر حارث نذر، قاری رضوان، عبدالعزیز، کاشف سمن، زاہد امین، عمار ہداہی اور جنید سہارا نے شرکت کی۔ نطامت کے فرائض کو سیف الرحمن نے بخوبی نبھایا۔
مالیگاؤں ٹیلینٹ فیسٹیول میں دو کیٹیگری بنائی گئی تھی۔ گروپ اے میں جماعت ساتویں سے آٹھویں اور گروپ بی میں جماعت میں نویں سے دسویں تک تھی۔ انعامات کی تفصیل اس طرح ہیں۔
مسابقہ قرات
گروپ اے
پہلا انعام : مومن ذیشان محمد سلطان (مالیگاؤں ہائی اسکول)
دوسرا انعام: محمد عمرین لئیق احمد (مالیگاؤں ہائی اسکول)
گروپ بی
پہلا انعام: مومن محمد آصف محمد شعیب( مالیگاؤں اسکول)
دوسرا انعام: محمد حزیفہ نزیر احمد(سردار ہائی اسکول)
ڈرائنگ کمپٹیشن
گروپ اے
پہلا انعام :مومن سعود ملک شکیل احمد( تہذیب ہائی اسکول )
دوسرا انعام: محسن کامران مبین الہدی(مالیگاوں اسکول)
گروپ بی
پہلا انعام : عبداللہ ابوذر شہزاد فہیم (مالیگاوں ہائی اسکول)
دوسراانعام: امان ملک محمد حسین(مدر عائشہ ہائی اسکول)
کوئز کمپٹیشن
گروپ اے
پہلا انعام:عبدالرافع شہزاد احمد(مالیگاؤں ہائی اسکول)
دوسرا انعام: محمد عزیز محمد عارف (مالیگاؤں ہائی اسکول)
گروپ بی
پہلا انعام : فیصل ملک مشتاق احمد (مالیگاؤں ہائی اسکول )
دوسرا انعام :محمد زید محمد حلیم(مالیگاؤں ہائی اسکول)
مضمون نگاری مقابلہ
گروپ اے
پہلا انعام : مومن محمد عمار رشید احمد(مالیگاؤں ہائی اسکول)
دوسرا انعام : محمد خالد محمد توفیق (مالیگاؤں ہائی اسکول)
گروپ بی
پہلا انعام : محمد انس محمد فیروز احمد (جامعتہ الہدی)
دوسرا انعام: شیخ عرشیان عقیل احمد(مدر عائشہ)
اسی طرح سے کبڈی مقابلہ میں گروپ اے میں تہذیب ہائی اسکول اور گروپ بی میں سوئیس ہائی اسکول فاتح قرار دی گئی۔ اس طرح سے دیگر کھیل کود میں دوڑ، تھیلا ریس اور دیگر مقابلے شامل تھے۔
پروگرام کے اخیر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این نے امیر جماعت اسلامی عبدالعظیم فلاحی سے بات چیت کی ۔