ETV Bharat / state

Tehreek Payame Insaniyat: 'تحریک پیام انسانیت کا مقصد انسانی اخلاق کو فروغ دینا'

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ کا سالانہ جلسہ بسلسلۂ تکمیل قرآن منعقد ہوا جس میں تحریک پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے بھی شرکت کی۔ Tehreek Payame Insaniyat

جامعہ ابوالحسن علی ندوی کا سالانہ جلسہ
جامعہ ابوالحسن علی ندوی کا سالانہ جلسہ
author img

By

Published : Feb 24, 2022, 7:23 PM IST

مالیگاؤں میں جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ کے سالانہ جلسۂ تکمیل قرآن میں مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی Sayyid Bilal Abdul Hai Hasani نے ملک کے موجودہ نفرت انگیز حالات اور مسلمانوں کے کردار جیسے موضوعات پر باتیں کیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ 'حجاب ایک انسانی ضرورت ہے اور مذہبی تعلیمات کے مطابق ہر انسان حجاب کرتا ہے تقریباً ہر مذہب میں حجاب کی تعلیم دی جاتی ہے۔

مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ذات کے ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ آج بھی کچھ نہ کچھ حجاب کرتے ہیں لیکن ایک خاص مقصد کے تحت حجاب معاملے کو ہوا دی جارہی ہے ایسے میں مسلمانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مولانا حسنی ندوی نے مزید کہا کہ 'آج خود غرضی تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہر انسان اپنا فائدہ دیکھ رہا ہے جس کے سبب انسان اور انسانیت کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی بڑا نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریکِ پیام انسانیت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں بیداری پیدا ہو اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے کا مزاج قائم ہو اور جو دوریاں پیدا کی جارہی ہیں اسے ختم کیا جائے۔ سب مل جل کر کام کریں گے تو قوم کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی ترقی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.