ETV Bharat / state

Swords Seized in Malegaon مالیگاؤں کی سمت لائی جارہی تلواریں ضبط، ملزمین گرفتار - Dhule Taluka Police

دھولیہ تعلقہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مالیگاؤں کی سمت لائی جارہی تلواروں کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا ہے۔ دھولیہ تعلقہ پولیس کی اس کارروائی میں چار نوجوان ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Weapon Seized in Malegaon

مالیگاؤں کی سمت لائی جارہی تلواریں ضبط دھولیہ تعلقہ پولیس کی کارروائی چار نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 1:51 PM IST

مالیگاؤں، مہاراشٹر: مہاراشٹر کے صنعتی شہر دھولیہ میں تعلقہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ تلواروں کا ایک بڑا ذخیرہ دھولیہ سے مالیگاؤں کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر دھولیہ تعلقہ پولیس نے جال بچھا کر کارروائی کی اور چار مشتبہ افراد کو تلواروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ ملی تفصیلات کے مطابق چار افراد غیر قانونی طور پر تلواریں لے کر موٹرسائیکل پر کسمبا سے مالیگاؤں جارہے تھے۔ Swords being brought in the direction of Malegaon were seized, Four youths were arrested during action of Dhule Taluka police

یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلہ میں خبر کی بنیاد پر پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمین کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے 6000 مالیت کی چار تیز دھار تلواریں ضبط کی۔ اس کارروائی میں ملزم وشال نانا بھیل، وکاس پرکاش مالچے اور سنیل ناگو بھیل (عمر 36 سال سبھاش نگر) شامل ہیں۔ چوتھا ملزم سنیل بھیل کارروائی کے دوران موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔ جب کہ پولیس نے فوراً تلاشی لی اور اسے پکڑ لیا۔

اس معاملے میں دھولیہ تعلقہ پولیس اسٹیشن میں 1995 کی دفعہ 4/25 کے تحت مہاراشٹر پولیس ایکٹ سی 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف مالیگاؤں رمضان پورہ پولیس کے مطابق رمضان پورہ علاقے سے ایک نوجوان کو تلوار سمیت گرفتار کیا گیا۔ جس کا نام مدثر بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے اس نوجوان کے خلاف آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جسے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.