ETV Bharat / state

Woman Giving Birth On Road کولہ پور میں سڑک پر بچہ کی ولادت - مہاراشٹر کے کولہا پور کا واقعہ

مہاراشٹرا کے کولہ پور میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب ایمبولینس تاخیر سے پہبنچی،ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون نے سڑک کے کنارے بچہ کو جنم دیا۔زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں اور دونوں کا دیہی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

سڑک پر  بچہ کی ولادت
سڑک پر بچہ کی ولادت
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:28 PM IST

کولہ پور: مہاراشٹرا میں خراب سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو تکا لیف کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بر وقت ایمبولینس نہیں پہنچ پاتی ہے،کولہ پور میں سڑک کے کنارے ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا،کہا جاتا ہے مذکورہ خاتون کے اہل خانہ نے خاتون کو ہسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس بلایا۔ لیکن خستہ حال سڑک کی وجہ سے ایمبولینس وقت پر نہیں پہنچ سکی۔ اس پر اس خاتون کے اہل خانہ نے حاملہ عورت کو دوسری گاڑی سے ہسپتال پہنچا نے کا منصوبہ بنایا، دریں اثنا جب حاملہ عورت کی ولادت سے متعلق امور میں تیزی آتی ہے تو گاڑی کو بیچ میں روکنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں عورت کو سڑک پر ہی بچے کو جنم دیا۔ فی الحال زچہ اور بچہ صحت مند اور تندرست ہیں۔ اور ان کا علاج مرگڈ کے دیہی اسپتال میں کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی رہنے والی پالوی نامی خاتون کا کنبہ کچھ مہینوں سے شوگر فیکٹری میں کام کر رہا ہے۔ اس عورت کے ساتھ کل 32 افراد ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ کاسگاؤں کے رہائشی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 3 مارچ کی شام کو یہ تمام لوگ ایک ٹریکٹر میں بھدر گڑھ تعلقہ کے ترواڑا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ لیکن سڑک پر بڑے گڑھوں کی وجہ سے کرن پالوی کو پیٹ میں درد ہونے لگا۔ اس دوران خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ٹریکٹر کے مالک سورج ناندیکر نے 108 ڈائل کیا اور ایمبولینس کو بلایا۔ تاہم خراب سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس کی آمد میں تاخیر ہوئی جس کے نیتیجے میں خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں:سڑک پر ہی بچے کی ولادت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.