ETV Bharat / state

Malegaon Successful Candidates in UPSC مالیگاؤں میں سول سروسز امتحان میں کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 7:48 PM IST

مالیگاؤں میں جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کے زیر اہتمام سول سروسز امتحان میں کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مالیگاؤں میں سول سروسز امتحان میں کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کے زیر اہتمام 17 جون بروز سنیچر حج کمیٹی ہال میں ایک تربیتی و تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت سابق سی ای اہ حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر مقصود احمد خان نے ادا کی۔ اس موقع پر یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا شہر کے تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ ملی تنظیموں کے ذمہ داران و سرکردہ افراد نے منفرد انداز میں استقبال کیا۔

اس موقعے پر نومنتخب سول سروس سروسٹ سید حسین رمضان نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے 2017 میں سول سروسز امتحان کی تیاری شروع کی تھی لیکن مسلسل جدوجہد و کوشش کے بعد کامیابی 2023 میں حاصل ہوئی۔ انہوں نے سول سروسز امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے سوچ لیا ہے کہ آپ کو سول سروسز امتحان دینا ہے تو مسلسل محنت و کوشش کرنی ہوگی اور اس امتحان میں کامیاب ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن اس کے بعد بہترین نتائج آپ کے سامنے ہوتے ہیں۔

وہیں نومنتخب شبینہ انصاری نے کہا کہ انہوں نے سول سروسز امتحان کے علاوہ اور بھی اس سے متعلقہ امتحانات دیے ہیں۔ پہلی بار میں انہوں نے خود کے مطالعہ کے بناء پر امتحان دیا لیکن بہتر نتائج نہ حاصل ہونے کی صورت میں حج ہاوس کوچنگ سینٹر سے امتحان کی تیاری کی شروعات کی اور پھر کامیابی حاصل ہوئی۔ شبینہ انصاری نے سول سروسز امتحان کی تیاری کرنے والی طالبات کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں حوصلہ و ہمت ہے تو آپ منزل کی پرواہ کیے بغیر کوشش اور جدوجہد کیجئے کامیابی آپکے قدم چومے گئی۔

اس درمیان سابق سی ای اہ حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر مقصود احمد خان نے کہا کہ مالیگاؤں کے طلباء بھی سول سروسز جیسے امتحانات میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس استقبالیہ پروگرام کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا، یہاں کے لوگوں میں جذبہ ہے ملنساری ہے، یہاں کے طلباء بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بس انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ، جے ای مینس کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی

انہوں نے تعلیمی ادارے کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں بھی سول سروسز امتحان کی تیاری کیلئے تمام تر سہولیات سے آراستہ ایک کوچنگ سینئر کا قیام عمل میں آنا چاہئے تاکہ یہاں کے بچے بھی ڈاکٹر، انجینئر بنانے کے ساتھ ساتھ سول سروسز امتحان میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کریں۔ ڈاکٹر مقصود احمد خان نے مقامی سیاسی رہنماؤں کی اس طرح توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے اردو گھر کو سول سروسز امتحانات کی تیاری کیلئے جاری کیا جائے تاکہ آئندہ سال مالیگاؤں شہر سے سول سروسز کے لیے امیدواروں کو سہولیات دستیاب ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.