ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر ٹریفک اصولوں میں سختی کی جارہی ہے، دو سیٹ سے زیادہ سواری پر آٹو ڈرائیوروں کو ہزاروں کا جرمانہ لگ رہا ہے۔
ایم آئی ایم نے آٹو ڈرائیوروں کےحق میں ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی۔
کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، شہر میں رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
دن کے اوقات میں آٹو رکشہ کو بھی دو سیٹ سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔
جس سے آٹو ڈرائیور پریشان ہوگئے ہیں، ایم آئی ایم کے نمائندہ وفد نے ان آٹو ڈرائیور وں کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اور ٹریفک اصولوں میں نرمی کا مطالبہ کیا۔