ETV Bharat / state

Stray Dog Steals Ex Mayor Shoesآوارہ کتوں نے سابق میئر کے گھر سے جوتے اڑالئے

اورنگ آباد شہر میں واقع میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر نند کمار گھوڈیلے کے ایٹ کھیڑا کی نجی رہائش گاہ سے پندرہ ہزار روپے مالیت کا جوتا آوارہ کُتّے اُٹھا کر لے گئے۔ سابق امیر بلدیہ کا کہنا ہے کہ کتون کی بھرمار سے شہر میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

سابق میئر کے 15 ہزار روپے کا جوتا کتے اُٹھا لے گئے

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 7:02 PM IST

سابق میئر کے 15 ہزار روپے کا جوتا کتے اُٹھا لے گئے

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کےاورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر نند کمار گھوڈیلے کی ایٹ کھیڑا میں ایک نجی رہائش گاہ ہے جہاں رات کے وقت میں آوارہ کُتّوں کے ایک جھنڈ نے ان کے گھر میں آکر دروازے کے سامنے رکھے 15 ہزار روپے مالیت کے جوتوں کا ایک جوڑا اٹھاکر غائب کردیا۔ اگلی صبح جب نند کشور چہل قدمی کیلئے گھر سے باہر نکلے تو انہون نے جوتوں کو غائب پایا۔ انہیں قطعی یقین نہیں تھا کہ انکے جوتے کتوں اٹھاکر لے گئے ہیں لیکن جب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو کتوں کو ایسے جوتوں چراتے ہوئے پایا گیا جیسے کہ وہ ایک منصوبہ بند طریقے سے اس مشن پر آگئے تھے۔

فوٹیج دیکھنے کے بعد جوتے کی تلاش کے لیے میونسپل کارپوریشن کے کُتّے پکڑنے والے کارندوں کی خدمات طلب کی گئیں جنہوں نے کم از کم چار آوارہ کتے پکڑ لئے۔ تاہم کتا کیسے بتا سکتا ہے کہ جوتا کہاں رہ گیا ہے؟ معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں سابق میئر نے ایک شاپنگ مال سے 15000 روپے قیمت کا جوتون کا جوڑا خریدا تھا۔ دیر رات سابق میئر نے معمول کے مطابق گھر کے باہر اپنے جوتے اتارے رات کو سوتے وقت گھر کی باؤنڈری وال کا دروازہ بند نہیں تھا۔ اسی لیے رات کو کچھ آوارہ کتے گھر میں گھس آئے اس سے پہلے کتے گھر میں گھوم کر حالات کا اندازہ لیا پھر ایک کتے نے دروازے پر رکھا جوتا منہہ میں دبایا اور رفو چکر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Name Change Issue اورنگ آباد شہر کے نام کی تبدیلی معاملہ پر ہائیکورٹ میں آئندہ سماعت 28 جون کو ہوگی

یہ منظر سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا کو کتے پکڑنے والے کو بلایا گیا۔ گاڑی کو دیکھ کر کتے بھونکنے لگے تاہم مزید چار کتے پکڑے گئے۔ جوتے اٹھانے والے کتے کی طرح دیکھنے والا کتا بھی پکڑا گیا۔ اب پکڑے گئے کتے کونڈواڑہ میں ہیں تاہم کتا کیا بتانے والا ہے کہ جوتا کس نے اٹھایا اور کہاں چھوڑا؟ نند کمار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اصل میں اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اورنگ آباد جیسے کثیر آبادی والے شہر مین آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد انسانی آبادی کیلئے کس قدر باعث تشویش ہے۔ انہون نے کہا کہ وہ جب شہر کے میئر تھے اسوقت سے یہ بات چلی آرہی ہے کہ آوارہ کتوں کو آختہ کیا جائے تاکہ انکی آبادی قابو میں رہے لیکن اس منصوبے پر کوئی سنجیدہ عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.