ETV Bharat / state

مسروقہ چیزیں مالکان کو واپس، لوگوں کے چہرے کِھلے - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ممبئی پولیس کا یہ صدر دفتر ہے اور آج ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ہاتھوں ان لوگوں کو ان کی مسروقہ چیزیں واپس کی گئی ہیں جن کی چوری عرصہ پہلے ہوئی تھی۔ اپنے سامان کو واپس پاکر اب ان لوگوں کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

مسروقہ چیزیں مالکان کو واپس، مالکان کے چہرے کِھلے

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 5:27 PM IST

شبینہ جنوبی ممبئی کی رہائشی ہیں، کچھ دنوں قبل جب وہ محمد علی روڈ پر خریداری کے لئے پہنچیں تو یہاں ان کا موبائل چوری ہو گیا۔

انہوں نے اس کی اطلاع مقامی پولیس تھانے پایدھونی کو دی جہاں پولیس نے معاملہ درج کیا اور جانچ شروع کر دی۔

اچانک ایک دن انھیں تھانے سے کال موصول ہوئی اور کال کرنے والے پولیس کے جوان نے کہا کہ آپکا فون مل گیا ہے اور اب آپ کو آپ کا فون ریاست کے وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں آپ تک پہنچے گا۔

مسروقہ چیزیں مالکان کو واپس، مالکان کے چہرے کِھلے

ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے گزشتہ برس ممبئی پولیس کے تعلق سے کہا تھا کہ ممبئی پولیس کے آٹھ ہزار جوان کورونا جیسی مہلک بیماری کے شکار ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی نہیں برتی۔ وہ ہمہ وقت مستعد رہے۔

کئی لوگوں نے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ ان میں سشانت سنگھ راجپوت کا معاملہ قابل ذکر ہے۔

جلد ہی سی بی آئی اس معاملے کو لیکر حقیقت سب کے سامنے لائے گی۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی پولیس کو مبارکباد دی اور ان کے ذریعہ کورونا جیسی مہلک بیماری کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر چین اسنیچنگ، موبائل چوری، نقدی چوری ہونے والے تین سو معاملات جنہیں پولیس نے حل کیا اور چوری کے سامان برآمد ہونے کے بعد ان کے مالکان کے حوالے کیا جو اس کی برامدگی سے نا امید ہوچکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.