ETV Bharat / state

Salman Khan Plea still Undecided سلمان کی ہتک عزت کی درخواست پر ہائی کورٹ میں ازسرنو ​​سماعت - ہتک عزت کی درخواست

نچلی کورٹ نے پنویل واقع سلمان کے فارم ہاؤس سے متصل زمین کے مالک کیتن ککڑ کو اداکار کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے سے روکنے اور اس ویڈیو کویوٹیوب سے ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے سے انکار کردیاتھا۔ Salman Khan Plea still Undecided

سلمان کی ہتک عزت کی درخواست
سلمان کی ہتک عزت کی درخواست
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 9:46 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی طرف سے اپنے پڑوسی کے خلاف دائر ہتک عزت کی درخواست کی بامبے ہائی کورٹ میں دوبارہ سماعت کی جائے گی کیونکہ ان کی درخواست کی جزوی طور پر سماعت کرنے والے جج جمعہ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ Salman Khan Plea still Undecided

جسٹس سی وی بھدانگ نے جمعرات کو کہا کہ وقت کی کمی کے باعث سلمان کی ہتک عزت کی عرضی پر حکم جاری کرنا ممکن نہیں ہے۔ جسٹس بھدانگ نے مارچ 2022 میں ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر اگست میں سماعت شروع کی تھی۔

نچلی کورٹ نے پنویل واقع سلمان کے فارم ہاؤس سے متصل زمین کے مالک کیتن ککڑ کو اداکار کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے سے روکنے اور اس ویڈیو کویوٹیوب سے ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے سے انکار کردیاتھا۔

جسٹس بھدانگ نے 11 اکتوبر کو بحث مکمل ہونے کے بعد اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جسٹس بھدانگ نے اپنے حکم میں کہا کہ بدقسمتی سے میں فیصلہ مکمل کرنے سے قاصر ہوں۔ میں نے کل شام تک پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چھٹی کا دن تھا اور انتظامی کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر مصروفیات بھی تھیں۔ مجھے اس معاملے کو جزوی طور پر سنی گئی درخواست کے طور پر درج کرنا ہوگا۔"

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.