اسپائس جیٹ کے بجٹ کیریئر نے منگل کو ایئر لائنز کے تمام عملے کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ مارچ میں انہوں نے اپنے تمام ملازمین کی 10سے 30 فیصد تک تنخواہ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم چیئرمین اجے سنگھ کی سب سے زیادہ 30 فیصد معاوضے کی رقم کٹ کی جائے گی۔
سپائس جیٹ انتظامیہ نے مارچ میں تمام ملازمین پر 10 سے 30 فیصد کے درمیان تنخواہ میں کٹوتی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایئرلائن نے مواصلات میں کہا کہ ہمارے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے معاوضے میں سب سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی متعین کی ہے۔
واضح رہے کہ بجٹ کیریئر نے دیگر ایئرلائنز مثلاً 'انڈیگو' اور 'گوایئر' پہلے ہی اسی طرح کے اقدام کا اعلان کرچکے ہیں۔
یہ انتہائی مشکل وقت ہے جو غیر معمولی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مناسب اور غیر معمولی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے
سپائس جیٹ نے کہا کہ اس مشکل وقت کو سامنے رکھتے ہوئے زیادہ تر بھارتیہ کیریئر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کرچکے ہیں۔
بدقسمتی سے محض س جیٹ ہی صورتحال کا شکار نہیں ہوا ہے، بلکہ پوری دنیا میں بلاشبہ دیگر ایئر لائنز کو بھی اس وبا نے پوری طرح متاثر کیا ہے۔
سپائس جیٹ نے کہا کہ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ اس ناگزیر حالات میں ہمیں کچھ جرات مندانہ فیصلے کرنے کرنے ہوںن اس
لیے سپائس جیٹ فیملی اس مشکل اوقات میں ہمارا تعاون کرے۔