ETV Bharat / state

Raees Sheikh on Vacant Vacancies مہاراشٹر وقف بورڈ نے خالی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کیں - رکن اسمبلی رئیس شیخ

اسمبلی میں بھونڈی مشرق سے سماج وادی کے رکن اسمبلی رئیش شیخ کے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ اور دیگر اقلیتی محکموں میں عرصہ دراز سے خالی پڑی اسامیوں کو پر کرنے کے مطالبے کے بعد ریاستی وقف بورڈ کی طرگ سے خالی اسامیوں کو بر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر وقف بورڈ نے خالی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کیں

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 5:27 PM IST

ممبئی: سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی مشرق سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مسلسل مہاراشٹر اسمبلی میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی، مولانا آزاد مائناریٹیز فائنانشل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی و دیگر اقلیتی محکموں میں بڑے پیمانے پر خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

اس کے ساتھ ہی ایک بار پھر مانسون اجلاس سے قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ایک مکتوب لکھ کر اقلیتی محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ رئیس شیخ نے کہا کہ ان محکموں میں بڑے پیمانے پر اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے کئی اسکیمز اقلیتوں تک بروقت نہیں پہنچ پا رہی ہیں اور اقلیتیں کئی سرکاری اسکیموں سے محروم رہ جا رہی ہیں۔اس کے بعد بالآخر مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی طرف سے پہل ہوئی ہے۔مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے ڈسٹرکٹ وقف آفیسر / سپرنٹنڈنٹ، جونیئر کلرک، شارٹ ہینڈ ٹائپسٹ، جونیئر انجینیئر اور لیگل اسسٹنٹ کے عہدوں کے لئے خواہشمند افراد سے 5 اگست سے 4 ستمبر 2023 تک آن لائن درخواست طلب کی ہے۔

رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیگر اقلیتی محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو بھی جلد سے جلد پُر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis مہاراشٹر کے عظیم غدار کو تلاش کرنے کا وقت آگیا ہے: سی ایم شندے

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم خواہشمند افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ذریعے دی گئی لنک پر بروقت آن لائن درخواست جمع کریں تاکہ ان تمام خالی اسامیوں کو پُر کیا جا سکے اور ریاست کی اقلیتوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.