کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما نتن راوت نے کہا کہ ہمیں ایسی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ہمارے کچھ اراکین اسمبلی کو بی جے پی خریدنے کی کوشش کررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہمارے ایک یا دو اراکین اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرناٹک میں شروع ہوئے گھوڑوں کے کاروبار کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔