کیرت سومیا نے لاک ڈاون کے باوجود مالی بدعنوانیوں کے ملزمین ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرز کپل اور دھیرج واڈھوان کو سفر کی اجازت دینے کے بعد وزیرداخلہ انیل دیشمکھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری امیتابھ گپتا کے خلاف حکومت کی کاروائی کو واقعہ پر پردہ پوشی سے تعبیر کیا جبکہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد امیتابھ گپتا کو لازمی چھٹی پر بھیج دیا گیا۔
سابق رکن پارلیمنٹ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انیل دیشمکھ نے کس کے کہنے پر مالی دھوکہ دہی معاملہ کے ملزم بھائیوں کو وی وی آئی پی سہولت فراہم کی تھی۔
انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ گپتا کو چھٹی پر بھیجنا معاملہ کو رفع دفع کرنے کے مماثل ہے۔