اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے نارے گاؤں میں نشہ مکت ابھیان کے تحت ایک جلسہ منعقد ہوا، اس جلسے میں شہر کی معروف سیاسی سماجی اور ملی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر اورنگ آباد شہر میں نشہ کی بڑھتی لعنت اور نوجوان طبقے میں نشہ کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ Social Activist Promise to Fight Against Drugs سماج کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے سلسلے میں مناسب مشورے دیئے گئے اور محلہ جاتی سطح پر ساتھ ہی پولیس اسٹیشن کے لیول پر نوجوانوں کی ٹیم بناکر نشہ کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ منشیات کے اس ریکٹ کو اس وقت تک ختم نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور اقتدار میں بیٹھے لوگ نیک نیتی سے کام نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:Yakub Memon's Grave Issue یعقوب میمن کی قبر پر لائٹس لگانے سے تنازع، پولیس نے لائٹس ہٹوائی
سماجی کارکن جاوید قریشی نے کہا ہے کہ کئی سارے لوگ مہم چلاتے ہیں کہ گٹکھا بند ہونا چاہیے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جاتے ہیں پولیس کی مدد سے گٹکے کے کاروباریوں پر قانونی کاروائی کی جاتی ہے لیکن حکومت گٹکا بنانے والی کمپنیوں پر کاروائی کیوں نہیں کرتی ہے۔
جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد ضلع صدر واجد قادری نے کہا ہے کہ ہمارے سماج سے ہم منشیات کی لعنت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے سب کو ایک ساتھ نشے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔