یہ المناک حادثہ جوڑموہا علاقے کے گاؤں واڑونا خورد کے قریب پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق گاڑیڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد گاڑی سڑک کے کنارے ایک گہرے نالے میں جاگری۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار افراد کوٹیشور میں اپنے کسی رشتہ دار کی آخری رسومات ادا کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔
اس حادثے میں گاڑی میں سوار چھ افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ افراد بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں، گاؤں والوں نے اس کی اطلاع انتظامیہ کو دی جس کے بعد زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔