ریڈ زون قرار دیے گئے ان علاقوں میں ناسک کارپوریشن، دیولالی کیمپ، ناندگاؤں، مالیگاؤں کارپوریشن، سننر تعلقہ، ایولہ تعلقہ اور نپھاڑ تعلقہ شامل ہیں۔
مالیگاؤں کارپوریشن کلکٹر سورج مانڈھرے نے اعلان کیا ہے کہ شہر کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی شہری دوسرے شہر یا تعلقہ نہیں جاسکتا ہے، البتہ ایمرجنسی کیسز میں ہی ای پاس کے ذریعے ہی اسے دوسری جگہ جانے کی اجازت ملے گی۔
مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب اب تک تیس سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسرے شہروں کی سرحد پر مالیگاؤں سے آنے یا جانے لوگوں کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور شہر کے اطراف کے دیہاتوں میں مالیگاؤں کے لوگوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔