ETV Bharat / state

انجمن اسلام کو سر سیّد ایکسیلنس قومی ایوارڈ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے 17 اکتوبر یوم سر سیّد کے موقع پر انجمن اسلام کو سر سیّد ایکسیلنس قومی ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان ہوا ہے۔

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 5:20 PM IST

انجمن اسلام کو سر سیّد ایکسیلنس قومی ایوارڈ
انجمن اسلام کو سر سیّد ایکسیلنس قومی ایوارڈ

ماضی و ماضی قریب سے زمانہ حال تک انجمن اسلام نے عظیم جہدو جہد کی جو داستان رقم کی ہے یہ ایوارڈ اس کی تصدیق کرتا ہے۔

ایک لاکھ روپے نقد اور توصیفی سند پر مشتمل اس ایوارڈ کی حصولیابی کے موقع پر صدر انجمن، شہر ممبئی کے معروف سینئر ریڈیالوجسٹ و کنسلٹنگ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ'ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور انجمن اسلام کی بنیادیں ایک ہی وقت میں رکھی گئیں اور دونوں کے مقاصد قوم کو تعلیمی، معاشی ،ثقافتی طور پر بااختیار بنانا ہے'۔ یہ ادارے گزشتہ 145 سالوں سے اپنے بانیان اور بنیاد گزاروں کے خوابوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں سرگرم ہیں۔

ریڈیالوجسٹ و کنسلٹنگ ڈاکٹر ظہیر قاضی

اکیس فروری 1874 کو ملک کے مغربی و تجارتی شہر ممبئی میں انڈین نیشنل کانگریس کے تیسرے صدر اور بمبئی ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس بدرالدین طیب جی، سرمایہ دار ناخدا محمد علی روگھے، قمر الدین طیب جی، منشی غلام محمد اور ان کے رفقائے کار و شہر کے متمول ومخیر افراد کی نیک نیتی اور دانشمندی نے انجمن اسلام نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی-

ادارے کے قیام نے قوم کو تعلیمی و سماجی اور ادبی و ثقافتی سطح پر وہ مضبوط بنیاد فراہم کی جس نے آج کے مسابقتی دور میں پیشہ ورانہ اور عصری علوم کی راہیں استوار کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.