ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis: شیوسینا اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی، راوت کا دعویٰ - مہاراشٹر سیاسی بحران

شیو سینا رہنما سنجے راوت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے بھی کہا ہے کہ وہ شیوسینا کے ایم ایل اے ایکناتھ شندے اور دیگر ایم ایل ایز کی بغاوت کے بعد ریاست میں جاری سیاسی بحران میں مداخلت نہ کریں۔ Shiv Sena Leader Sanjay Rawat Claims to have Won a Vote of Confidence

راوت
راوت
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 2:09 PM IST

شیوسینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔

مسٹر راوت نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے بھی کہا ہے کہ وہ شیوسینا کے ایم ایل اے ایکناتھ شندے اور دیگر ایم ایل ایز کی بغاوت کے بعد ریاست میں جاری سیاسی بحران میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر فڑنویس مداخلت کرتے ہیں تو وہ ایک بار پھر ناکام ہو جائیں گے اور ان کی پارٹی کی ساکھ تباہ ہو جائے گی۔

Shiv Sena Leader Sanjay Rawat Claims to have Won a Vote of Confidence

انہوں نے کہا، ’’ہزاروں شیوسینکوں نے اپنا خون بہایا اور پارٹی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ شیوسینا کو ہائی جیک نہیں کیا جا سکتا۔ شیوسینا کے تمام باغی ایم ایل اے ممبئی واپس لوٹ آئیں گے تو ہم ایک بار پھر اسمبلی میں اکثریت حاصل کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: باغیوں کو شیوسینا کا نوٹس، مزید چار ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی مسٹر راوت نے کہا کہ شیوسینا مضبوط ہے اور کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مسٹر ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی شیوسینا کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں کئی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.