ETV Bharat / state

Shiv Sena to back NDA’s Droupadi Murmu : ادھو ٹھاکرے نے این ڈی اے امیدوار مرمو کی حمایت کا اعلان کیا - مہاراشٹر نیوز

شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے منگل کو ایک اہم سیاسی فیصلے میں صدر کے عہدے کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کیا۔ Shiv Sena to back NDA’s Droupadi Murmu for President, says Uddhav Thackeray

ادھو ٹھاکرے نے این ڈی اے امیدوار مرمو کی حمایت کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 9:23 PM IST

ممبئی: ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا بھون میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ اس کے لیے پارٹی کے اراکین پارلیمان کی طرف سے ان پر دباؤ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پیر کو اراکین پارلیمان کی میٹنگ میں کوئی دباؤ نہیں ڈالاگیا، یہ میرا فیصلہ ہے۔ قبائلی علاقے کے شیوسینکوں نے ہم سے درخواست کی تھی کہ اگر میں صدر بننے کے لیے کسی قبائلی کی حمایت کرتا ہوں تو انہیں خوشی ہوگی۔ ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ہماری پارٹی دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

سابق صدر پرتیبھا پاٹل کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب پرتیبھا پاٹل کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، شیوسینا نے ان کی حمایت کی تھی۔

قبل ازیں کل، ادھو ٹھاکرے نے اپنی رہائش گاہ ماتوشری پر پارٹی کے ارکان پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں 19 اراکین پارلیمان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ کم از کم 12 ممبران پارلیمنٹ نے پارٹی قیادت کو صدارتی انتخاب میں این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرنے کی سختی سے سفارش کی ہے۔ ان رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیو سینا کے کچھ اراکین پارلیمان نے ادھو ٹھاکرے کو یہ باور کرانے کی کوشش کی تھی کہ اس طرح کے فیصلے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کے امکانات کھل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Name Change Row: اورنگ آباد نام کی تبدیلی معاملے پر کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، شرد پوار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.