ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بوریولی شاہراہ پر موجود شیواجی کے مجسمے کے سامنے شیو سینکوں نے جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔
شیو سینا کارپوریٹر شیتل مهاترے نے کہا کہ کنگنا نے ممبئی کی توہین کی ہے، اُنہیں شیو سینا کبھی معاف نہیں کرے گی۔
دراصل کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے بالی ووڈ مافیاؤں کے ساتھ ساتھ ممبئی پولیس کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد سیاست تیز ہوگئی۔ حالانکہ کنگنا نے کہا کہ وہ ممبئی آئیں گی اور جسے روکنا ہے روک لے۔
ریا چکرورتی کے بھائی حراست میں
کنگنا نے ٹوئٹ کرکےکہا کہ 'میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سارے لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ ممبئی واپس نہ آئیں، لہذا اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس ہفتے 9 ستمبر کو ممبئی واپس آؤں گی۔ ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد میں ٹائم پوسٹ کروں گی، اگر کسی کے باپ میں ہمت ہو تو روک لیں۔'
کنگنا نے اپنے آفشیئل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے مجھے کھلی دھمکی دی ہے اور مجھے ممبئی واپس نہیں آنے کو کہا ہے۔ پہلے ممبئی کی گلیوں میں آزادی والے پوسٹر اور اب کھلی دھمکیاں، ممبئی پاکستان مقبوضہ کشمیر کی طرح کیوں معلوم ہو رہا ہے؟
کنگنا اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی شہر منالی میں ہیں جہاں وہ اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔