ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ارکان اسمبلی کوعہد دلایا گیا - sharad pawar

ریاست مہاراشٹر میں سیاسی ڈرامے بازی کے دوران شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے ہوٹل گرینڈ حیات میں منعقد گیٹ ٹو گیدر پروگرام میں اپنے تمام ارکان اسمبلی کو پارٹی کے ساتھ ایماندار رہنے کا عہد دلایا۔

ارکان اسمبلی کو عہد دلایا گیا
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 10:01 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع ہوٹل گرینڈ حیات میں تینوں پارٹیوں(شیوسینا، این سی پی، کانگریس) نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے روبرو کروا کے وضاحت کی کہ اس کے ارکان اسمبلی بی جے پی کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں۔

ارکان اسمبلی کو عہد دلایا گیا، ویڈیو

اس پروگرام میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار، جتیندر اوہاڑ ، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، سنجے راؤت، کانگریس کے بالا صاحب تھورات، اشوک چوہان کے ساتھ 162 ارکان اسمبلی موجود تھے۔

یہاں پر تمام ارکان اسمبلی کو عہد دلایا گیا کہ ' ہم قسم کھاتے ہیں کہ ہم شرد پوار، سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں کام کریں گے اور پارٹی کے ساتھ ایماندار رہیں گے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی پی کے سینیئر رہنما اجیت پوار نے پارٹی سربراہ کو اطلاع دیے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی اور نائب وزیراعلی کے عہدے کا حلف لے لیا۔

اجیت پوار کے اس اقدام کی وجہ سے ریاست میں سیاسی طوفان برپا ہوگیا تھا۔

حالاںکہ شرد پوار نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت کرنا اجیت پوار کا ذاتی فیصلہ ہے اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.