ETV Bharat / state

شیوسینا کی وزیر اعظم پر نکتہ چینی - ممبئی کی خبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام نو بجے ملک بھر میں موم بتیاں اور دیپ روشن کرنے کی گزارش عوام سے کی ہے۔ شیوسینا نے مودی کی اس گزارش کی مخالفت کی ہے۔

shiv sena has strongly criticized the prime minister's request to burn the lamp
وزیر اعظم کے دیپ جلانے کی گذارش پر شیوسینا نے زبردست تنقید کی
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:55 PM IST

شیوسینا رہنما اور رکن پارلیمان سنجئے راوت نے کہا کہ 'جب لوگوں کو تالیاں بجانے کے لیے کہا گیا تو لوگ ڈھول بجا کر سڑکوں پر آئے۔'

سنجئے راوت نے ٹوئٹ کر کے وزیر اعظم پر سخت تنقید کی ہے جب انہیں تالیاں بجانے کو بتایا گیا تو لوگ سڑک پر آئے اور ڈھول بجایا۔

راوت نے یہ بھی کہا کہ 'وزیر اعظم کام کے بارے میں بات کریں اور لوگوں کے پیٹ کے بارے میں بات کریں۔'

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک بھر میں پھیلتے کورونا وائرس کے تناظر میں وطن کی عوام کے ساتھ بات چیت کی۔ 'اتوار 5 اپریل کو کورونا بحران کو چیلنج کرتے ہوئے اسے روشنی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے 5 اپریل کو 130 کروڑ لوگ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات 9 بجے اپنے گھر کی تمام لائٹس بند کردیں۔ اپنے دروازے یا بالکنی میں آئیں اور موم بتی، چراغ یا موبائل کی ٹارچ سے 9 منٹ تک روشنی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.