ETV Bharat / state

شرد پوار ای ڈی کے دفتر نہیں جائیں گے - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سربراہ شرد پوار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ پولیس کمشنر کی درخواست پر وہ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دفتر نہیں جائیں گے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سربراہ شرد پوار
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 4:25 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:36 AM IST

شرد پوار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کمشنر نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ای ڈی دفتر نہ جائیں، جس کے پیش نظر انہوں نے ای ڈی دفتر جانے کا ارادہ ترک کردیا۔

این سی پی صدر نے کہا کہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی نا ہو اسے توجہ میں رکھتے ہوئے پولیس کمشنر کی بات انہوں نے مان لی اور ای ڈی دفتر جانے کا ارادہ ترک کردیا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سربراہ شرد پوار، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کل رات ای ڈی دفتر سے انہیں اطلاع ملی تھی کہ جب بھی ضرورت پڑےگی ای ڈی افسران انہیں مطلع کریں گے۔

پوار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن قائم رکھیں، انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی دفتر نہیں جائیں گے اور اب وہ پونے جا کر سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کو آپریٹو بینک معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے ای ڈی کو ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیاتھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ای ڈی نے گزشتہ منگل کو اس معاملے میں شرد پوار ان بھتیجے اجیت پوار اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔

ای ڈی کی جانب سے درج انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ میں بینک کے سابق چیئرمین و مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلی اجیت پوار کے علاوہ کو آپریٹو بینک کے 60 سے زائد سابق عہدیداروں کے نام شامل ہیں، یہ رپورٹ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی طرح ہوتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.