ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے پارٹی کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ انہوں نے طویل عرصے تک پارٹی کی قیادت کی ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی نئی قیادت پر غور کرے۔ اس اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ انہوں نے شرد پوار سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی گزارش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوار نے یہ فیصلہ این سی پی کی گروپ بندی کی وجہ سے لیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ این سی پی کا ایک گروپ بی جے پی کے ساتھ جانا چاہتا ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور پرفل پٹیل جیسے لیڈران اس گروپ میں شامل ہیں۔ ان لیڈران کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کے ایم ایل ایز یہی چاہتے ہیں۔ دوسری جانب، دوسرا گروپ چاہتا ہے کہ این سی پی کانگریس اور ادھو گروپ کے ساتھ رہے۔
-
#WATCH | Supporters of NCP chief Sharad Pawar protest against his announcement to step down as the national president of NCP. pic.twitter.com/LsCV601EYs
— ANI (@ANI) May 2, 2023 ۔" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
۔">#WATCH | Supporters of NCP chief Sharad Pawar protest against his announcement to step down as the national president of NCP. pic.twitter.com/LsCV601EYs
— ANI (@ANI) May 2, 2023
۔#WATCH | Supporters of NCP chief Sharad Pawar protest against his announcement to step down as the national president of NCP. pic.twitter.com/LsCV601EYs
— ANI (@ANI) May 2, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق شرد پوار نے یہ فیصلہ بہت ہی سوچ سمجھ کر لیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کا حال شیوسینا جیسا نہ ہو۔ پوار یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ پارٹی آگے کا راستہ کیسے طے کرتی ہے، وہ اس پر گہری نظر رکھیں گے۔ کس لیڈر کا رخ کیا ہوگا، ان کی کیا رائے ہوگی، یہ دیکھ کر ہی وہ اگلا قدم اٹھائیں گے۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ آپ پارٹی میں جو بھی بدلاؤ لانا چاہتے ہیں، آپ کیجیے، لیکن آپ مان جائے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل نے بھی پوار سے ایسی ہی درخواست کی۔ واضح رہے کہ شرد پوار نے ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ این سی پی صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ پارٹی آئین کے مطابق صدر کا عہدہ پانچ سال کے لیے ہوتا ہے۔ اس کے مطابق پوار کی میعاد ابھی باقی ہے۔ دراصل، این سی پی میٹنگ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ میڈیا میں براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔ اور میڈیا رپورٹس کے مطابق پوار یہ چاہتے تھے۔ تمام لیڈروں نے ایک ایک کر کے پوار سے پارٹی درخواست کی ہے وہ پارٹی کی قیادت کریں اور جس طرح سے وہ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں کریں۔
یہ بھی پڑھیں : Ajit Pawar in Maharashtra Politics اجیت پوار اپنے مستقبل کا جلد فیصلہ کریں گے، سنجے شرساٹ