نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے بتایا کہ پارٹی کے صدر شردپوار کی صحت ٹھیک ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں چھٹی دے دی ہے۔
نواب ملک نے کہا کہ شرد پوار کو سات دنوں کے لیے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور پندرہ دنوں کے بعد اگر وہ صحت مند رہے تو آپریشن کرا سکتے ہیں۔
ریاستی وزیر نے این سی پی کے عہدیداران، کارکنان اور تمام خیر خواہو ں سے اپیل کی کہ شرد پوار سے ملاقات کے لیے ابھی نہ آئیں کیونکہ انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔
نواب ملک نے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شرد پوار کی صحت میں بہتری کے لیے دعائیں کی تھیں۔