ETV Bharat / state

'کانگریس خدا سے ڈرنے والی قوم کو بی جے پی سے ڈراتی ہے'

راہل گاندھی کے کیرالہ کے وائیناڈسے الیکشن لڑنے کو مضحکہ خیز بتاتے ہوئے بی جے پی رہنما سید شہنواز حسین نے کہا کہ راہل گاندھی کو اگر اقلیتوں سے اتنا ہی پیار ہے تو وہ بھیونڈی سے الیکشن لڑیں۔

بھیونڈی کے مسلم اکثر یتی علاقے میں شہنواز حسین کاخطاب ،متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 5, 2019, 3:20 PM IST

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی ترجمان شہنواز حسین نے جمعرات کی دیر شام بھیونڈی واقع شاہ محمد خان ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب بی جے پی نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کردی ہے، کانگریس اب بھی ٹکٹ کی تقسیم کے تنازع میں الجھی ہوئی ہے۔ جس کا فائدہ سیدھے طور پر بی جے پی کو ہورہا ہے۔

بھیونڈی کے مسلم اکثر یتی علاقے میں شہنواز حسین کاخطاب
انہوں نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ' کانگریس خدا سے ڈرنے والی قوم کو بی جے پی کے نام سے ڈراتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بڑھتے تسلط سے کانگریس خوفزدہ ہے، اس لئے ذات پات کی بات کرتی ہے'۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ 'بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک سے انگریز چلے گئے لیکن اپنی وراثت کانگریسیوں کو دے کر گئے، اسی لیے ترقی کی رفتار سست ہے'۔
انہوں نے کپل پاٹل کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کے امیدوار کپل پاٹل نے انتخابی مہم کا آغاز مسلم اکثریتی علاقے سے کیا ہے۔

اس جلسہ سے مولانا آزادمالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین حاجی حیدر اعظم، حاجی عبدالرشید،رکن پارلیمان کپل پاٹل،بی جے پی کے کے مقامی ضلعی صدر سنتوش شیٹی،رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے بھی خطاب کیا۔

Intro:Mumbai_BJP_Leader_shanwaz husain

Body:Mumbai_BJP_Leader_shanwaz husain

Conclusion:Mumbai_BJP_Leader_shanwaz husain
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.