ETV Bharat / state

مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن میں کئی اہم عہدے خالی

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:07 PM IST

مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن کا دفتر ممبئی میں واقع ہے لیکن یہاں کمیشن کے چیئرمین سمیت کئی اسامیوں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے یہاں کام کاج کافی متاثر ہوا ہے۔

مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن
مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن

مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن میں گزشتہ کئی مہینوں سے صرف فائلوں کے انبار میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ کمیشن کے چیئرمین سمیت کئی عہدے خالی پڑے ہیں اور کسی طرح کی معاملات کی سماعت نہیں ہورہی ہے۔

مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن میں کئی اہم عہدے خالی

خالی پڑی اسامیوں کے سبب ہی یہاں عوام کی شکایتیں تو موصول ہوتی ہیں لیکن ان پر کارروائی کرنے والے افسران اور ذمہ دار نہ ہونے کے سبب یہاں سے عوام کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔

سبکدوش اے سے پی راجیندر تریویدی نے بتایا کہ 'عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر جو آواز اٹھائی جاتی ہے ان میں ہیومن رائٹس کمیشن کا بہت اہم رول ہوتا ہے لیکن جب کمیشن کا یہ حال ہے تو ناانصافی کا شکار عوام کہاں جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کی یہاں آخری بار کرناٹک ہائی کورٹ کے سبکدوش جسٹس ایس آر بنورمٹھ کو منتخب کیا گیا تھا اُن کی سبکدوشی کے بعد جسٹس سعید نے یہ ذمہ داریاں کئی ماہ تک سنبھالی لیکن اُن کے ریٹائر ہونے کے بعد یہاں ہونے والی شنوائی پوری طرح سے بند ہے۔

کمیشن میں اسپیشل آئی جی کے عہدے پر آئی پی ایس افسر کشور جادھو کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ ان کے جانے کے بعد یہ بھی عہدہ خالی پڑا ہے۔

ان عہدوں کے تعلق سے کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر صاف الفاظ میں واضح کر دیا ہے۔

اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حکومت سے سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوسرے اور کئی کمیشن کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر حقوق انسانی کمیشن میں درج شکایات کا کیا ہوگا؟

ہیومن رائٹس کمیشن کی تشکیل کی مقصد یہی ہے کہ ریاست میں کہیں بھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہو تو وہ کمیشن آئین کے مطابق کارروائیاں کرے لیکن یہاں عالم یہ ہے کہ حکومت نے طویل عرصے سے افسران اور کمیشن کے چیئرمین کے عہدوں پر ہی اب تک کسی کو منتخب ہی نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.