ETV Bharat / state

Buldhana Road Accident مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ میں ٹرک اور بس کی ٹکر میں آٹھ افراد ہلاک

مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ تیز رفتار ٹرک اور بس کے درمیان ہوئے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ collision between truck and bus in Maharashtra

مہاراشٹر میں ٹرک اور بس کی ٹکر میں آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : May 23, 2023, 12:08 PM IST

بلڈانہ: ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ میں تیز رفتار ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 6 بجے مہاراشٹر کے بلڈانہ ضلع میں سندکھیڑ راجہ کے قریب ممبئی- ناگپور ہائی وے پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس اورنگ آباد سے واشم جا رہی تھی کہ بلڈانہ کے سندکھیڑ راجہ کے پالاسکھیڈ چکا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، زخمیوں کا علاج سندھ کھیڑ راجا دیہی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے اور پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

وہیں ایک اور حادثہ پیر کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ یہ حادثہ مہاراشٹر کے امراؤتی ضلع میں پیش آیا، جہاں دریا پور- انجن گاؤں روڈ پر ایک ایس یو وی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ ایس یو وی میں ایک ہی خاندان کے افراد کسی تقریب میں شرکت کے بعد دریا پور واپس آرہے تھے۔ اسی دوران ایس یو وی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کی وجہ سے ایس یو وی میں سوار پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو دریا پور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bus Carrying Yatris Turns Turtle: یاتریوں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک تیئیس زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.