ETV Bharat / state

ممبئی: اردو زبان کی فروغ کے لئے متعدد اقدامات - government of Maharashtra is constructing Urdu houses at 5 places

مہاراشٹر میں اردو زبان کی فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے 5 مقامات پر اردو گھر کی تعمیر کا کام جاری ہے،

ممبئی: اردو زبان کی فروغ کے لئے متعدد اقدامات

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 4:59 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر میں اردو زبان کی ترقی کے لئے، مراٹھی اور اردو زبانوں کے ادیب، شاعر، مفکرین کے مابین تخلیقی نظریات کا ہمیشہ تبادلہ کیا جاتا ہے، اس کے پیش نظر ریاست میں اردو زبان کی فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے 5 مقامات پر اردو گھر کی تعمیر کی جارہی ہے،

ریاستی اقلیتی شعبہ کے وزیر نواب ملک نے بتایا کہ اردو گھروں کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کے انتظام کے لئے بھی پالیسی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناندیڑ میں بنائے جارہے اردو گھر کی مکان کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اب جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ سولاپور میں اردو گھر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور اب تک 6.82 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جاچکی ہے۔

مالیگاؤں اردو گھر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ممبئی میں ممبئی یونیورسٹی میں اردو گھر کی تعمیر کرنے کی تجویز ہے اور ممبئی یونیورسٹی کے ذریعہ اس سلسلے میں ایک تجویز حکومت کو پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ممبئی: منشیات مخالف مہم، جامع مسجد کے ذمہ داروں سے خاص بات چیت

ناگپور میں اسلامک کلچرل سنٹر کی عمارت کو اردو گھر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے، یہ جانکاری ریاستی اقلیتی شعبہ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک نے بتایا کہ نئے تعمیر شدہ اردو گھروں میں ہر دن مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے، مختلف زبانوں میں کتابوں کی اشاعت کی جائے گی۔ لائبریری میں اردو ، مراٹھی اور ہندی زبان کے اخبارات، اردو کے رسالے، کتابیں دستیاب ہوں گی۔

یہ تربیت نئی دہلی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر انتظام مختلف تربیتی پروگراموں کی طرز پر اردو گھروں میں کی جائے گی۔ اس کے لئے کونسل سے گرانٹ اور رہنمائی حاصل کی جائے گی۔

ملک نے کہا ہے کہ کونسل کے زیرانتظام اردو گھروں میں غیر اردو بولنے والے طبقے کو اردو سکھانے کے لئے کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام اردو گھر مکمل ہوجائیں گے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Urdu houses
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.