ETV Bharat / state

Senior Police Officers Visits Graveyard: شبِ برأت کے پیش نظر اعلیٰ پولیس افسران نے قبرستان کا دورہ کیا - ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی

شبِ برأت پر کسی بھی طرح کی بد نظمی یا لاپرواہی نہ ہوں اس لیے انتظامیہ مستعد ہے، اس تعلق سے آج ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی و دیگر پولیس افسران نے حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان Hamidiya Masjid Bada Qabristan کا دورہ کیا اور تمام حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

شبِ برأت کے پیش نظر اعلیٰ پولیس افسران کا قبرستان کا ہنگامی دورہ

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 9:37 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع بڑا قبرستان کا شبِ برأت کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ Senior Police Officers Visits Graveyard

شبِ برأت کے پیش نظر اعلیٰ پولیس افسران کا قبرستان کا ہنگامی دورہ

اس سال 18 مارچ 2022 کو شبِ برأت کا انعقاد ہوگا، شبِ برأت کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں فرزان توحید قبرستانوں میں جاکر اپنے مرحومین کے لیے دعائیں مغفرت کرتے ہیں اور مساجد میں رات بھر عبادت میں مشغول ہوکر اپنے رب سے توبہ استغفار کرتے ہیں۔

شبِ برأت پر کسی بھی طرح کی بد نظمی یا لاپرواہی نہ ہوں اس لیے انتظامیہ مستعد ہے، اس تعلق سے آج ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی و دیگر پولیس افسران نے حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان کا دورہ کیا اور تمام حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس تناظر میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے کہا کہ شب برات سے پہلے قبرستان کے اطراف کے پورے علاقوں کی بم ڈسپوزل محکمہ کے ذریعے جانچ کی جائے گی. اور قبرستان کے تمام داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے قبرستان میں جس بھی کسی کی سواری کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: شب برأت کے پیش نظر شہری و پولیس انتظامیہ کی تیاری

اس موقع پر موجود ایڈووکیٹ نیاز لودھی نے کہا کہ 2006 میں قبرستان کے اندر سائیکل کھڑی کی گئی پھر دھماکہ ہوا جس میں 35 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس لیے عوام قبرستان آنے کے لیے اپنی سواری نہ لائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام انتظامات عوام کی سہولیات کے لیے کیا جارہا ہے اس لیے مسلمانانِ شہر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.