ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں اردو کی درس و تدریس، اس کا مستقبل اور امکانات کے حوالے سے یک روزہ سمینار منعقد ہوا۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن کے اشتراک سے ہوئے اس سمینار میں ملک کی مختلف ریاستوں سے ریسرچ اسکالرس اور دانشوروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اردو کے ماضی، حال اور مستقبل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ مقررین نے یونیورسٹیوں میں اردو کے شعبوں کی زبوں حالی اور طلباء و طالبات کی اردو زبان سے بے اعتنائی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ساتھ ہی ترقی کی اس دوڑ میں اردو جدید تقاضوں سے کیسے ہم آہنگ ہورہی ہے اورمستقبل میں کیا امکانات ہیں، اس کا بھی خاکہ پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
رکن پارلیمان سید امتیازجلیل کورونا سے متاثر
مقررین کا کہنا ہے کہ اردو کا مستقبل تابناک ہے۔ شرط یہ ہے کہ اردو والے جدید تقاضوں کو پورا کریں۔