ETV Bharat / state

Seminar on Literature: اورنگ آباد میں ادب سے متعلق سمینار کا انعقاد - ادب کی مختلف اصناف اور ان کی قرات

اورنگ آباد میں منعقدہ سمینار میں ادب کی مختلف اصناف Different Genres of Literature اور ان کی قرات کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، ڈاکٹر ارتکاز افضل نے بدلتے تقاضوں کے تحت ادب میں نئے رجحانات New Trends in Literature کا اپنے تجربے کی روشنی میں نقشہ کھینچا اور کیسے ادب کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اس پر روشنی ڈالی۔

اورنگ آباد میں ادب سے متعلق سمینار کا انعقاد کوئی بھی ادب پارہ حرف آخر نہیں ہوتا چاہے وہ ادب کی کوئی بھی صنف ہو اس کی تشریح اور توضیح کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔  اس لیے ریسرچ اسکالرس کو اس زاویے سے ادبی اصناف کا جائزہ لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار معروف نقاد و دانشور پروفیسر عتیق اللہ نے کیا۔  وہ اورنگ آباد میں ’’ ادب میں قاری اور قرات کا مسئلہ ‘‘عنوان پر منعقدہ دو روزہ قومی سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس سمینار کی صدارت ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کی۔ اردو ادب کی گہرائی ، گیرائی اور وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے ہیکہ اس میں دنیا کے جدید ترین اصلوب اور رجحانات کو سمولینے کی گنجائش ہے، اچھوتے عنوانات اور موضوعات پر سیر حاصل گفتگوں کی راہ نکالی جاتی ہے۔  ایسی ہی ایک کوشش اورنگ آباد میں ہوئی ، این سی پی یو ایل اور کریسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے ادب میں قاری اور قرات کا مسئلہ عنوان سے دو روزہ قومی سمینار ہوا اس سمینار میں ملک کے مختلف شہروں سے ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور اس اچھوتے عنوان پر اپنے منفرد انداز میں روشنی ڈالی۔ اس سمینار میں ادب کی مختلف اصناف اور ان کی قرات کے مسائل پر سیر حاصل گفتگوں کی گئی ، ڈاکٹر ارتکاز افضل نے بدلتے تقاضوں کے تحت ادب میں نئے رجحانات کا اپنے تجربے کی روشنی میں نقشہ کھینچا اور کیسے ادب کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اس پر روشنی ڈالی۔ اس دو روزہ سمینار میں کم وبیش سولہ مقالے پڑھے گئے۔ دو روزہ سمینار کے افتتاحی اجلاس میں خان مقیم خان نے این سی پی یو ایل کی ملک گیر کاوشوں اور اردو کے فروغ میں کونسل کے کلیدی رول پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مہمانان کے ہاتھوں ڈاکٹر ریحانہ کی تصنیف’’ جدید اردو نظم ‘‘ کا اجرا عمل میں آیا ، سمینار میں محبان اردو، باذوق سامعین اور ادیب و دانشور کثیر تعداد میں موجود تھے۔

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 4:07 PM IST

کوئی بھی ادب پارہ حرف آخر نہیں ہوتا، چاہے وہ ادب کی کوئی بھی صنف ہو اس کی تشریح اور توضیح کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ اس لیے ریسرچ اسکالرس کو اس زاویے سے ادبی اصناف کا جائزہ لینا چاہیے۔ Research Scholars Should Look at Literary Genres ان خیالات کا اظہار معروف نقاد و دانشور پروفیسر عتیق اللہ نے کیا۔

اورنگ آباد میں ادب سے متعلق سمینار کا انعقاد

وہ اورنگ آباد میں ’’ ادب میں قاری اور قرات کا مسئلہ ‘‘عنوان پر منعقدہ دو روزہ قومی سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس سمینار کی صدارت ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کی۔

اردو ادب کی گہرائی، گیرائی Depth of Urdu Literature اور وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں دنیا کے جدید ترین اسلوب اور رجحانات کو سمولینے کی گنجائش ہے، اچھوتے عنوانات اور موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی راہ نکالی جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک کوشش اورنگ آباد میں ہوئی ، این سی پی یو ایل اور کریسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے ادب میں قاری اور قرات کا مسئلہ عنوان سے دو روزہ قومی سمینار ہوا اس سمینار میں ملک کے مختلف شہروں سے ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور اس اچھوتے عنوان پر اپنے منفرد انداز میں روشنی ڈالی۔

اس سمینار میں ادب کی مختلف اصناف اور ان کی قرات کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، ڈاکٹر ارتکاز افضل نے بدلتے تقاضوں کے تحت ادب میں نئے رجحانات کا اپنے تجربے کی روشنی میں نقشہ کھینچا اور کیسے ادب کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اس پر روشنی ڈالی۔ اس دو روزہ سمینار میں کم وبیش سولہ مقالے پڑھے گئے۔

دو روزہ سمینار کے افتتاحی اجلاس میں خان مقیم خان نے این سی پی یو ایل کی ملک گیر کاوشوں اور اردو کے فروغ میں کونسل کے کلیدی رول پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مہمانان کے ہاتھوں ڈاکٹر ریحانہ کی تصنیف’’ جدید اردو نظم ‘‘ کا اجرا عمل میں آیا ، سمینار میں محبان اردو، باذوق سامعین اور ادیب و دانشور کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.