ETV Bharat / state

Girna River Malegaon منشیات کی تلاش کیلئے گرنا ندی مالیگاؤں میں سرچ آپریشن - گرنا ندی میں دوبارہ سرچ آپریشن جاری

اس شک کی بنیاد پر کہ منشیات کے سرغنہ للت پاٹل کے ساتھیوں نے گرنا ندی میں منشیات کی بھاری مقدار پھینکی ہے، ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے دو غوطہ خوروں کو منشیات کی تلاش کے لیے تعینات کیا۔ Search operation continues again in Girna River Malegaon

Girna River Malegaon
Girna River Malegaon
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 1:10 PM IST

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے متعدد اضلاع اور شہروں میں ان دنوں ڈرگس اور منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ ڈرگس اور منشیات کو لے کر پولیس اور اینٹی ڈرگس اسکواڈ سرگرم نظر آرہا ہے۔ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بعد ناسک، پونہ اور اورنگ میں چھاپے مار کارروائی جاری ہے۔ اس معاملہ میں ملوث ملزم مافيا للت پاٹل کیس میں یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ ساکی ناکہ پولیس نے ناسک ضلع میں ایک بڑی کارروائی میں کروڑوں کی منشیات ضبط کی۔ جس میں یہ بات منظر عام پر آئی کہ مافیا للت پاٹل کے ڈرائیور سچن واگھ نے اس اسٹاک کو گرنا ندی میں چھپایا، جو کہ سٹانہ لوہنر تھینگوڑا گاؤں تعلقہ مالیگاؤں سے گزرتی ہے۔ جب کہ پولیس نے تقریباً کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد کروڑوں روپیے کی ڈرگس ومنشیات کو برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Drug Peddler Arrested in Pulwama پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

جب کہ گزشتہ روز کی کارروائی کے بعد پولیس کو ہوئے انکشافات اور ملے نئے شواہد کے بعد، ممبئی پولیس ناسک میں خیمہ زن ہے اور ساٹھون منی ڈیم کو خالی کرایا جارہا ہے، ڈیم کا پانی چھوڑا جارہا ہے تاکہ پانی میں چھپائے گئے ڈرگس کو دوبارہ تلاش کیا جاسکے۔ اس درمیان بندھارے کے اطراف بسے کسانوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پانی کو چھوڑے جانے کی شدید طور پر مخالفت کی ہے۔ واضح رہے کہ مافیا للت پاٹل کے ڈرائیور سچن واگھ نے گرنا ندی میں ڈرگس کا ذخیرہ چھپایا تھا جسے دوبارہ تلاش کرنے کے لیے ممبئی پولیس نے ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ سچن واگھ کے بتانے پر پولیس نے گرنا ندی سے سو کروڑ روپے کی منشیات و ڈرگس ضبط کی تھی۔ للت پاٹل ڈرگس کیس میں ہونی کے ساسون ہاسپٹل کے ڈین پر بھی جانچ کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ للت پاٹل کی دوست ایکناتھ ایڈووکیٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس درمیان کچھ پولیس ملازمین کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر آج نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ڈرگس معاملہ میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.