مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے گیان واپی مسجد کو لے کر اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے روبرو احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے مقامی ذمہ دار نے کہا کہ معزز عدالت کا حکم عبادت گاہوں کے ایکٹ 1951 کے خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں کی مذہبی خصوصیت کا وہی حال رہنا چاہیے جیسا کہ 1947 کو تھا ساتھ ہی اس دوران احتجاج کرنے والوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت پر زبردست نکتہ چینی کی۔ SDPI workers protest in Aurangabad
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں نے ڈویژنل کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جس طرح کا ماحول ہے اس کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے، بی جے پی حکومت مندر مسجد کی سیاست کر رہی ہے احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 2024 میں بی جے پی کے پاس الیکشن جیتنے کے لیے کوئی نیا مدد نہیں ہیں اسی لئے وہ دو مذہب کو الگ کرنے میں لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
احتجاج کے دوران ایس ڈی پی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مقامی معزز عدالت کا حکم عبادت گاہوں کے ایکٹ 1951 کے خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں کی مذہبی خصوصیت کا وہی حال رہنا چاہیے جیسا کہ 1947 میں تھی اس احتجاج میں ایس ڈی پی آئی کے درجنوں کارکنان موجود تھے جنہوں نے اپنے ہاتھ میں گیان واپی مسجد کی حمایت میں پلے کارڈ لے کر احتجاج درج کر رہے تھے۔