ETV Bharat / state

SDPI Press Conference In Malegaon ایس ڈی پی آئی کے ریاستی عہدیداران کا مالیگاؤں دورہ

مہاراشٹر کے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا اور ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے رکن اسمبلی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں پر تنقید کی۔ SDPI Press Conference In Malegaon

Social Democratic Party of India
Social Democratic Party of India
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 2:13 PM IST

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جہاں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی عہدیداران نے مالیگاؤں کارپوریشن انتخابات اور موجودہ شہری صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری و نیشنل ورکنگ کمیٹی ممبر اظہر تمبولی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے مالیگاؤں میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اپنے کام کو شروع کیا ہے۔ اور آئندہ دنوں میں مقامی ذمہ داران شہری سطح پر عوام کے درمیان جا کر سیاسی لیڈران کی دھوکے بازی کو عوام کے سامنے پیش کریں گا۔ انہوں نے رکن اسمبلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران رکن اسمبلی نے بہت سے وعدے کیے تھے لیکن آج وہ کسی بھی طرح کے کام کو کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ SDPI Press Conference In Malegaon

پریس کانفرنس

ایک سوال کے جواب میں اظہر تمبولی نے کہا کہ مالیگاؤں کا ادھورا فلائی اوور بریج اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کام کو پورا کرنے کی ان میں نہ تو طاقت ہے اور نہ صلاحیت، مالیگاؤں کی عوام اب بدلاؤ چاہتی ہے۔ خستہ حال راستے، ادھورے بریج اور بنیادی سہولیات سے محروم عوام ایسی لیڈرشب کو بالکل بھی برداشت کرنا نہیں چاہتی۔ اس دوران ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر راحیل حنیف نے کہا کہ بھوک سے آزادی، خوف سے آزادی جیسے نعروں کے ساتھ ایس ڈی پی آئی نے گزشتہ ایک سال پہلے مالیگاؤں میں قدم رکھا۔ تب سے لیکر آج تک ایس ڈی پی آئی نے ہر مسائل پر بیباکی سے آواز اٹھائی ہے جس کے لیے انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی پوری طاقت سے مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ لڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کوئی اپوزیشن کا کردار ادا کررہا ہے تو وہ ایس ڈی پی آئی ہے۔ سلیمانی روڈ معاملے میں آر ٹی آئی داخل کیا جس کا جواب دینے میں ٹال مٹول کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Malegaon JDS Warns Municipal Commissioner مالیگاؤں جنتادل سیکولر کا میونسپل کمشنر کو انتباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.