ETV Bharat / state

مہاراشٹر: دیوالی تک اسکولز بند رہیں گی: ادھو ٹھاکرے - کورونا وائرس

اگرچہ مرکزی حکومت نے 15 اکتوبر سے اسکولوں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن ریاست مہاراشٹر میں دیوالی تک تما اسکولز بند رہیں گی۔

uddhav thakray
uddhav thakray
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 9:43 PM IST

مہاراشٹر کابینہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو شروع کرنے کا فیصلہ دیوالی کے بعد کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'اگرچہ مرکز نے 15 اکتوبر سے اسکولوں کو مشروط ہدایات کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اس کے باوجود مہاراشٹر میں اسکول شروع کرنے کے لیے ہمیں جلدی نہیں کرنا چاہیے۔

میٹنگ میں وزراء نے بتایا کہ کچھ ممالک میں اسکول اور کالجس شروع ہونے کے بعد طلباء میں کورونا وائرس کے اثرات پائے گئے اس لیے حفظ ماتقدم کے طور پرطلباء کو فی الحال سوشل میڈیا کے ذریعہ تعلیم دی جارہی ہے اور اسی کو جاری رکھا جائے۔ اس طرح کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کو فی الحال جاری نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے گا اور 20 نومبر کے بعد اسکولوں کو جاری کرنے پر غورو خوص کیا جائے گا۔

واضح رہے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے 15 اکتوبر کے بعد اسکولوں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں رہنما اصول بھی جاری کردیئے ہیں۔ جس کی رو سے اسکولوں میں امتحانا نہیں ہوںگے۔ تعلیم شروع ہونے کے دو تین ہفتوں تک این سی ای آر ٹی کی جانب سے تیار کردہ کیلنڈر چسپاں کرنا ہوگا، اسکول میں کھانا پکاتے اور تقسیم کرتے وقت دھیان رکھنا ہوگا کہ کسی بھی قسم کی کراہیت پیدا نہ ہو، اسکول یا ادارے کے احاطے کے اندر رسوئی، کینٹین، واش روم، لیب، لائبریری سمیت سبھی جگہوں پر صاف صفائی اور سینٹائزر کا انتظام ضرور کریں، اسکو ل کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم ہونی چاہئے، مرکز یا صوبہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی علاوہ حفظ ماتقدم کے طور پر اسکولیں اپنی گائیڈ لائن بنا سکتی ہیں۔

مذکورہ ہدایات نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کے علاوہ وہاٹس ایپ وغیرہ کے ذریعہ سرپرستوں کو بھی بھیجنا چاہئے، سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے، اسکول آنے جانے کے ٹائم ٹیبل پر عمل کریں، ہر طالب علم کو ماسک لگانا ضروری ہوگا، سرپرست حضرات اگر چاہتے ہیں کہ ان کے بچے گھر سے ہی پڑھائی جاری رکھیں تو اس کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ڈاکٹرس، نرس یا رضا کار ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔

ان تمام ہدایات کے باوجود مہاراشٹر کابینہ کے اجلاس میں اسکولز، کالجز کا آغاز اکتوبر سے نہ کرتے ہوئے دیوالی کے شروع کیے بغیر فیصلہ کیا جانا چاہیے اس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاست میں فی الحال آن لائن تعلیم مہیا کرائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اس کے ساتھ دیوالی کے فورا بعد ہی اسکول شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریاست کے اسکولوں کو صرف دیوالی کے بعد شروع کرنے پرہی غور کیا جاسکتا ہے موجودہ صورتحال میں کہا جاسکتا ہے کہ 9 سے 12 تک کے طلباء کے لئے تعلیم شروع کرنے کے خیال پر غور کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.