ETV Bharat / state

Scholars and Administration Meeting in Mumbai: ممبئی میں علماء کرام اور انتظامیہ کے درمیان میٹنگ - Ramadan is the month of virtues

ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے آج علماء کرام اور عمائدین شہر کے ساتھ ایک میٹنگ Scholars and Administration Meeting in Mumbai کی جس میں سنجے پانڈے نے یہ واضح کیا کہ وہ بلا کسی وجہ کے شہر کا نظم و نسق خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ممبئی میں علماء کرام اور انتظامیہ کے درمیان میٹنگ

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 7:16 PM IST

ممبئی: عالم اسلام کا بابرکت مہینہ رمضان المبارک اب عنقریب ہے اس دوران شرپسند عناصر اور فرقہ پرست لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں گے ایسے میں مسلمانوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عبادت و ریاضت کے ساتھ قانونی پابندیوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو نفرت پھیلانے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو۔ Scholars and Administration Meeting in Mumbai

ویڈیو

رمضان کے حوالے سے ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے آج علماء کرام اور عمائدین شہر کے ساتھ ایک میٹنگ Scholars and Administration Meeting in Mumbai کی جس میں سنجے پانڈے نے یہ واضح کیا کہ وہ بلا کسی وجہ کے شہر کا نظم و نسق خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور پولیس ہر طرح سے مستعد ہے کہ رمضان المبارک میں مسلمان امن وامان کے ساتھ عبادت کریں اگر کوئی شرپسند عناصر رخنہ اندازی کرتا ہے تو پولیس اس کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر و مضافات کی مساجد میں نمازوں کے دوران ٹریفک کا مسئلہ اور دیگر مسائل پر عمائدین شہر اور علماء کرام پولیس سے رابطہ کر کے اس کا حل نکال سکتے ہیں اس میں پولیس ہر ممکن مدد کرے گی، اس میٹنگ کے بعد علماء کرام اور پولیس کمشنر نے ایک وہاٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس میں عمائدین شہر انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

وہیں اورنگ آباد شہر میں رمضان قریب آتے ہی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کا معاملہ مسلسل سامنے آرہا ہے جس پر عام لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا جس کی وجہ سے کئی سارے لوگوں نے بجلی کا بل اب تک ادا نہیں کیا ہے اسی کے پیش نظر بجلی کمپنیاں شہر میں بجلی کنکشن کاٹ رہی ہیں۔ Scholars and Administration Meeting in Aurangabad

ویڈیو

اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے بتایا کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کو انتباہ دیا ہے، رمضان کے موقع پر بجلی کاٹنے کی مہم کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کو اس معاملے میں غریبوں کو نشانہ بنانے سے باز آنا چاہئے۔ ایم آئی ایم نے دعوٰ کیا کہ صنعتی اداروں پر جو کروڑوں کا بقایہ ہے پہلے وہ وصول کیا جائے اس کے بعد شہریان سے بجلی بل وصول کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.