ETV Bharat / state

Sarpanch Unique Protest رشوت طلب کیے جانے پر سرپنچ نے دو لاکھ روپے ہوا میں اڑا کر احتجاج کیا - سرپنچ نے دو لاکھ روپے ہوا میں اڑا کر احتجاج کیا

کنواں کھدائی کیلئے مبینہ طور پر کاشتکار سے پیسے طلب کیے گئے جس کیخلاف اورنگ آباد کے پُھلمبری تحصیل کے گیورائی پائیگا کے سرپنچ منگیش سابلے نے پنچایت سمیتی کے آفس میں ہوا میں پیسے اُڑاتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا ۔

Unique protest by sarpanch
سرپنچ نے دو لاکھ روپے ہوا میں اڑا کر احتجاج کیا
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 11:23 AM IST

سرپنچ نے دو لاکھ روپے ہوا میں اڑا کر احتجاج کیا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع پھلیمری تحصیل کے گیورائی پائیگا گاؤں میں کنواں کھدائی کے لیے مبینہ طور پر کاشتکار سے رشوت طلب کی گئی۔ جس کے خلاف سرپنچ نے پنچایت سمیتی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ سرپنچ کے اس احتجاج سے پنچایت سمیتی افسران کے ہوش اُڑ گئے احتجاج کرنے والے سرپنچ سابلے نے پنچایت سمیتی انتظامیہ پر کنواں کھدائی کی تجویز منظور کرنے کیلئے 12 فیصد کمیشن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے 2 لاکھ روپئے کے نوٹوں کے بنڈل کا ہار بنا کر اپنے گلے میں ڈالا اور پنچایت سمیتی احاطے میں جا کر کمیشن کی رقم قبول کرنے کا چیلنج کیا سرپنچ سابلے نے کہا کہ کمیشن کی رقم لیکر آیا ہوں اور مزید پیسے چاہیے تو متعلقہ کاشتکار کے ہمراہ آکردوں گا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک کاشتکار نے پنچایت سمیتی سے کنواں کھدوانے کیلئے امداد منظور کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر امداد منظوری کیلئے 12 فیصد رشوت مانگ رہا تھا۔ لہذا میں وہی رقم یہاں لایا ہوں۔

منگلیش سابلے نے کہا کہ پنچایت سمیتی پر فی الحال ایڈ منسٹریٹر براجمان ہے اور گذشتہ چند ماہ سے پنچایت سمیتی میں کسانوں سے آبپاشی کنویں، جانوروں کے تبیلے ، کھیت راستوں کے کاموں کی منظوری کیلئے ٹکے واری (فیصد کمیشن ) طئے کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کی معاشی لوٹ ہو رہی ہے، منتخبہ عوامی نمائندوں کی عدم توجہ سے غریب کاشتکار پریشان ہو رہے ہیں۔ اسی کے تحت ایک کاشتکار سے کنویں کیلئے امداد منظور کرنے کے لیے 12 فیصد کمیشن مانگا گیا۔ سرپنچ نے تقریباً دولاکھ روپے کے نوٹوں کا ہار گلے میں پہن کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پریشان کسانوں سے پیسے وصول کرنا ہے تو وہ مزید پیسے جمع کر کے دیں گے۔ اس دوران نوٹوں کے ہار سے کچھ نوٹ منیش سابلے نکالے اور پنچایت سمیتی احاطے میں ہوا میں پھینک دیا۔ قریب میں موجود کچھ لڑکے وہ نوٹ لیکر بھاگ گئے جبکہ کئی نوٹ پنچایت سمیتی احاطے میں ادھر اُدھر بکھرے پڑے رہے۔ منیش سابلے کے اس انوکھے احتجاج سے ایک طرف پنچایت سمیتی کے کمیشن خوری کے کاروبار کو اجاگر ہوا تو دوسری جانب سے انو کھے احتجاج کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منیش سابلے کے خلاف پھلمبري پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Stone Pelting in Aurangabad کراڑ پورہ تشدّد میں گولی لگنے سے ایک شخص کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.