ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سمتا پریشد کی قیادت میں او بی سی طبقات کا احتجاجی مظاہرہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں سمتا پریشد کی قیادت میں او بی سی طبقات کا دھرنا آندولن ہوا۔ آکاشوانی پر دو گھنٹے تک چلے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ او بی سی کی مردم شماری تک لوکل باڈی الیکشن منسوخ کیے جائیں۔

samta parishad protest in aurangabad
سمتا پریشد کی قیادت میں او بی سی طبقات کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:58 AM IST

سمتا پریشد کی جانب سے اورنگ آباد کے آکاشوانی میں او بی سی طبقات کا احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ او بی سی زمرے میں شامل مختلف طبقات نے اورنگ آباد میں آکروش ریلی کے ذریعے راستہ روکو آندولن کا اعلان کیا تھا، لیکن پولیس کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے آکروش ریلی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔

دیکھیں ویڈیو

دھرنے میں شامل مظاہرین نے خود کے جسم پر نعرے پینٹ کروائے اور حکومت کو متوجہ کرنے کی کوشش کی۔ دھرنے میں خواتین نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

مراٹھا ریزرویشن کے لیے چکا جام تحریک

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں او بی سی طبقات کی بھی رائے شماری ہونی چاہئے اور مردم شماری ہونے تک لوکل باڈی الیکشن کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.