ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi on Inflation: ممبئی کے آزاد میدان میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ - غریبوں کے بچوں کو اسکولوں سے نکالا جارہا ہے

سماج وادی کے رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ اناج و اشیائے خورد و نوش پنیر، دودھ، گیہوں اور چاول پر پانچ فیصد جی ایس ٹی عائد کی گئی ہے اب عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ Abu Asim Azmi on Inflation

ممبئی کے آزاد میدان میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 2:42 PM IST

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ممبئی کے آزاد میدان میں مہنگائی کے خلاف 'ہلہ بول مورچہ' میں تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ مودی کا گاندھی جی سے موازانہ کیا جارہا ہے لیکن مودی ان کے قدموں کی دھول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے بھائی چارہ کے لیے کام کیا تھا لیکن آج بی جے پی کشمیر فائلز کی حمایت کر رہی ہے کیونکہ بی جے پی ملک میں مذہبی منافرت پھیلانا چاہتی ہے۔ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں، یہاں فرقہ پرستی عام ہے۔ ملک کے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے۔ Abu Asim Azmi on Inflation

ممبئی کے آزاد میدان میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

ملک میں غریبی اور بھکمری بڑھ گئی ہے۔ فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے غریبوں کے بچوں کو اسکولوں سے نکالا جارہا ہے۔ اناج اور اشیائے خورد و نوش پنیر، دودھ، گیہوں اور چاول پر پانچ فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔ اب عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ 2014 ء کے بعد سے تمام بڑی کمپنیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کے ہر ادارے اور کمپنی کو فروخت کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.