مہاراشٹر کے ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمبھ میلے میں دکھائی دینے والی بھیڑ غیر ذمہ دار ہے۔ اس کے بارے میں آج میڈیا کا ایک طبقہ، جو تبلیغی جماعت کو بدنام کر رہا تھا، خاموش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگ کمبھ میلہ میں بڑی تعداد میں اسنان کر رہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف وزیر داخلہ اور ہندوستان کے وزیر اعظم لاکھوں کی تعداد میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور تقریریں کر رہے ہیں، جہاں نہ تو ماسک پہنا جا رہا ہے اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی میڈیا ان کے اس اقدام پر توجہ نہیں دے رہا ہے، کیا ان سے کورونا نہیں پھیل رہا ہے؟
ابو اعظمی نے میڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا موجود نہیں تھا، تب تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا لیکن اب اس کا ذمہ دار کون ہے؟