رپورٹ کے مطابق ٹھاکرے کی طرف سے سائی بابا کی جائے پیدائش کو نو جنوری کو وزیر اعلی نے اورنگ آباد کے پاتھری کو سائی بابا کی مبینہ جائے پیدائش کے لیے 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ہی شرڈی میں ناراضگی دیکھی جارہی تھی اور کل بند کی اپیل کی گئی تھی ۔
شرڈی ادارے کے نمائندوں نے پیر کے روز ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں سائی ادارے کے نمائندے ٹھاکرے کو اپنی بات سمجھانے میں کامیاب رہے جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔
ٹھاکرے کے بیان واپس لینے کے اعلان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما رادھا كرشنن وکھے پاٹل نے کہا کہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شرڈی میں بند کو ختم کر دیا گیا لیکن تفصیلی جانکاری دینے سے انکار کر دیا۔
شرڈی سے شیوسینا کے رہنما سداشیو لوكھنڈے نے بھی ٹھاکرے کے بیان واپس لیے جانے کا دعوی کیا۔ لیکن حکومت کی جانب سے میٹنگ میں ہوئی بات چیت کی کوئی معلومات نہیں دی گئی۔