ETV Bharat / state

Sabrang Program: آکاش وانی کے ریجنل سینٹروں سے نشر ہونے والا سب رنگ پروگرام منسوخ

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 9:46 PM IST

آکاش وانی کے مقبول پروگرام 'سب رنگ' Sabrang Program کی نشریات منسوخ ہونے پر ادبی حلقوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ مہاراشٹر جن جاگرن سمیتی نے اس سلسلے میں آکاشوانی کے اسٹیشن ڈائریکٹر کو ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا اور پروگرام کی نشریات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

sabrang program should be on air
آکاش وانی کے ریجنل سینٹروں سے نشر ہونے والا سب رنگ پروگرام منسوخ

اورنگ آباد: آکاش وانی Akashvani سے نشر ہونے والے مقبول ترین پروگرام سب رنگ Sabrang Programکی نشریات کو مرکزی حکومت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے بند کردیا ہے۔ مرکز کے اس فیصلے کی زد میں اردو کا سب رنگ پروگرام بھی آگیا ہے۔ سب رنگ پروگرام کو ہماری تہذیبی اور ثقافتی شناخت کے لیے اہم پروگرام مانا جاتا تھا، اس پروگرام کے ذریعے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملتا تھا، یہ سلسلہ گذشتہ نصف صدی سے جاری تھا، لیکن موجودہ مودی حکومت نے ملک کے ریجنل سینٹروں سے نشر ہونے والے سب رنگ پروگرام کو منسوخ کردیا ہے، جس کے خلاف عوام میں شدید برہمی دیکھی جارہی ہے۔

ویڈیو

سب رنگ پروگرام کی نشریات منسوخ ہونے پر ادبی حلقوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ مہاراشٹر جن جاگرن سمیتی نے اس سلسلے میں آکاشوانی کے اسٹیشن ڈائریکٹر کو ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا اور پروگرام کی نشریات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Sabrang Program Should be On Air

اب یہ ثقافتی پروگرام دہلی سے نشر ہو گا، لیکن مہاراشٹر جن جاگرن سمیتی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اورنگ آباد سے نشر ہونے والا 'سب رنگ' پروگرام کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد خان کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد آکاش وانی کے ذریعے ہر روز صبح ساڑھے نو بجے سے دس بجے تک سب رنگ پروگرام اورنگ آباد ریڈیو پر سنایا جاتا تھا جس میں اردو ادب اور حکومت کی اقلیتوں کے لیے سرکاری اسکیم کے بارے میں بتایا جاتا تھا، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے اچانک پروگرام بند ہونے سے ادبی حلقوں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد خان نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ اردو پروگرام سب رنگ کو دوبارہ شروع کرے۔

محسن خان کا کہنا ہے کہ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع کے لوگ آکاش وانی سب رنگ پروگرام کے لیے اورنگ آباد پہنچتے تھے اور عام لوگوں میں اپنی بات رکھتے تھے۔ سب رنگ پروگرام بند ہونے کے بعد میمورینڈم اورنگ آباد ریجن دفتر آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر کی طرف سے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکور کو بھیجا گیا۔ بتادیں کہ سنہ 1972 میں اورنگ آباد شہر میں آکاش وانی کی بنیاد ڈاکٹر رفیق زکریا کی صدارت میں رکھی گئی تھی تاکہ اورنگ آباد کے لوگ ریڈیو پر اچھے پروگرام سن سکے اب ریڈیو پر سب رنگ پروگرام بند ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔'

سماجی کارکن عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 46 برسوں سے آکاش وانی پر سب رنگ پروگرام نشر کیا جاتا تھا، لیکن یکم جولائی کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایک آرڈر آتا ہے اور یہ پروگرام اورنگ آباد آکاشوانی سے اچانک بند کر دیا جاتا ہے۔ سب رنگ پروگرام بند ہونی کی وجہ سے اردو کے اسپیکر اور جو سامع تھے ایک دم ہی ڈسکنیکٹ ہو جائیں گے، جو گورنمنٹ پالیسی کے خلاف ہے۔ ریڈیو پر سرکاری اسکیمات کے بارے میں جانکاری دی جاتی تھی وہ اب سننے کو نہیں ملے گی، سب رنگ پروگرام کی وجہ سے ہزاروں شاعر وہ فنکار باہر آئے ہیں۔'

ادیب وجاہت قریشی کا کہنا ہے کہ آکاش وانی سے سب رنگ پروگرام بند ہو گیا ہے یہ بہت افسوس کی بات ہے، لیکن مرکزی حکومت نے اردو پروگرام سب رنگ کو بند نہیں کرنا چاہیے تھا، کیوں کہ کئی سارے فنکاروں کو ریڈیو پر آنے کا موقع ملتا تھا اور وہ اپنا ہنر لوگوں کے سامنے رکھتے تھے۔ ساتھ ہی اس پروگرام سے خواتین اور بچوں کے تعلق سے نئے پروگرام اور معلومات فراہم کی جاتی تھی اسی لیے عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سب رنگ پروگرام ریڈیو پر دوبارہ سے شروع کرے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.