ممبئی: کورونا وبا سے جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے والی ممبئی کی پہلی مسلم خاتون روبینہ اختر حسن رضوی نے نہ صرف ممبئی میں کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیس والوں اور ان کے کنبہ کو ٹیکہ کاری کا انتظام کیا بلکہ اب بے سہارا اور اولڈ ایچ ہوم یعنی بزرگوں کی رہائش گاہ میں بھی کورونا وبا سے تحفظ کیلئے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔
ممبئی کے ماٹونگا اولڈ ایج ہوم میں معذور بزرگوں اور بے سہارا کو روبینہ اختر رضوی ہیلپ یور سیلف نامی تنظیم کی جانب سے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کریں گی۔
انہوں نے گزشتہ دنوں پولیس اور ان کے کنبہ کیلئے ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا تھا اب 26 اور 27 جون کو باقاعدہ طو ر پر ٹیکہ کاری مرکز پر بزرگوں اور معذوروں و بے سہارا کو ٹیکہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس وائرس کے 21 کیسز سامنے آئے
روبینہ اختر حسن رضوی نے اس کی غرض و غایت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں اور معذور و بزرگوں کو ٹیکہ لگا کر محفوظ رکھنے کیلئے متعدد قدم اٹھایا ہے اس کے پس پشت ایک بہتر معاشرہ کو تشکیل دینا ہمارا مقصد ہے ایک صحتمند معاشرے کیلئے کورونا وبا سے حفاظت کیلئے ٹیکہ انتہائی ضروری ہے۔
اس لئے ہماری اپیل ہے کہ عوام اس ٹیکہ کاری مہم سے استفادہ کر تے ہوئے 26ا ور 27 جون کو باضابطہ طور پر ٹیکہ کاری کیلئے اپنا نام کا اندراج کر نے کے ساتھ ٹیکہ کاری مرکز کا رخ کریں، تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کا ٹیکہ لگا کر خود اور دوسری کی حفاظت کر سکیں۔