ETV Bharat / state

Noida Shahi Imam on Bulldozer Drive: 'مسلمانوں کی معاشی کمر توڑنے کیلئے آر ایس ایس بلڈوزر چلارہی ہے'

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 5:17 PM IST

شاہی امام شاہ مصطفی نے کہا آر ایس ایس منصوبہ بند طریقے سے مسلمانوں کی معاشی طور پر توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیے گورکھ پور ہو یا جہانگیر پوری مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جارہے ہیں۔ انھیں گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ Noida Shahi Imam on Bulldozer Drive

مسلمانوں کی معاشی کمر توڑنےکےلیے، آر ایس ایس بلڈوزر چلارہی ہے

اورنگ آباد: مہاراشٹرکے اورنگ آباد میں نوئیڈا کے شاہی امام شاہ مصطفی دو روزہ دورے پر ہیں۔ شاہی امام نے ملک میں ہو رہے واقعات پر کہا کہ مسلمانوں کی معاشی کمر توڑنے کے لیے آر ایس ایس بلڈوزر چلوا رہی ہے، ساتھ ہی پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ اگر ناکام ہوا تو ملک ناکام ہو جائے گا۔ Noida Shahi Imam on Bulldozer Drive

آر ایس ایس منصوبہ بند طریقے سے مسلمانوں کی معاشی طور پر کمر توڑنے کے فراق میں ہے، اس لیے گورکھ پور ہو یا جہانگیر پوری مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جارہے ہیں انھیں گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نوئیڈا کے شاہی امام شاہ مصطفی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Protest in Kolkata: مسلم مخالف کارروائیوں کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

شاہی امام نے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے، ساتھ میں یہ انتباہ بھی دیا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ ناکام ہوا تو ملک ناکام ہوجائے گا۔انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مغل شنہشاہ اورنگ زیب عالم گیر کو ظالم بادشاہ قرار دینے پر کہا کہ وزیر اعظم کی لغوبیانی سے اورنگ زیب عالمگیر کا مرتبہ کم نہیں ہوگا لیکن ملک میں نفرت کی سیاست سے ملک و قوم کا بھلا نہیں ہوگا۔موجودہ دور کے حکمرانوں کی لغو بیانی کسی سے پوشیدہ نہیں یہ کب کیا بولیں گے اس پر کوئی لگام نہیں ہے اس لیے ان کی باتوں کو سنجیدگی نہیں لینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.